اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)برٹش کولمبیا سے سیکڑوں کینیڈین مسافروں کا میکسیکو کے سینڈوس پلے کار ریزورٹ میں چھٹیاں گزارنے کا سفر ایک خوفناک تجربے میں بدل گیا۔
اوکاناگن کی رہائشی ایلیسا سٹوھارٹ نے اپنی والدہ کی 60 ویں سالگرہ منانے کے لیے اپنے خاندان کے 15 افراد کے ساتھ کینکون سے 75 کلومیٹر جنوب میں واقع سینڈوس پلیکار کا سفر کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب وہ ریزارٹ پہنچے تو سب کچھ ٹھیک تھا لیکن 2-3 دنوں میں خاندان کے کئی افراد بیمار پڑنے لگے اور 15 میں سے 14 لوگوں کو ڈاکٹر کے پاس لے جانا پڑا۔
اسٹو ہارٹ کا کہنا تھا کہ ریزورٹ کے ڈاکٹر نے کہا کہ اس نے ایسی صورتحال پہلے کبھی نہیں دیکھی۔
"انہوں نے ہمیں خبردار کیا کہ کوئی بھی مشروب نہ پیو جو سیل بند بوتل یا ڈبے میں نہ ہو۔” "کھانے پینے کی چیزوں سے بھی پرہیز کریں جو پانی کے ساتھ رابطے میں آ سکتے ہیں۔” خاندان کو ریزورٹ سے کوئی اطلاع نہیں ملی ہے کہ یہ سب کیوں ہوا؟
"ہمارے پاس فوڈ سیفٹی اور حفظان صحت کے لیے سخت پالیسیاں ہیں،” ریزورٹ کے نمائندے ایلس جارڈن نے آن لائن تبصروں میں لکھا۔
انہوں نے کہا، "ہم ہمیشہ چیک کر رہے ہیں اور ہم اپنے صارفین کو کھانے کے معیار اور مناسب علاج کی یقین دہانی کراتے ہیں۔” ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ریزورٹ میں میڈیکل سروس دستیاب ہے، لیکن یہ باہر کی کمپنی کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے۔
صورتحال اس قدر سنگین ہو گئی ہے کہ سینڈوز پلے کار پر بیمار پڑنے والے افراد نے فیس بک پر ایک گروپ بنا لیا ہے جو اب تک 700 سے زائد افراد کو اپنی طرف متوجہ کر چکا ہے۔
اسی طرح میپل رج کی ایک اور رہائشی شینا رابنسن بھی 17 فروری کو اپنے اہل خانہ اور 32 ارکان کے ایک گروپ کے ساتھ ایک شادی کے لیے ریزورٹ گئی تھیں۔ پیر کی رات پہنچنے کے بعد اسے منگل کو طبیعت ٹھیک محسوس ہوئی لیکن بدھ کی صبح وہ بیمار محسوس کرنے لگی۔
"الٹی، اسہال، متلی یہ سب کچھ ہو رہا تھا
انہوں نے کہا جب ہم ریزور ٹ پہنچے تو ہوا میں سیوریج کی بہت تیز بدبو آ رہی تھی۔ یہاں تک کہ جب ہم نے سنک یا شاور چلایا تب بھی بدبو وہاں موجود تھی انہوں نے دوسرے لوگوں کو ایسے حالات میں یہاں آنے سے خبردار کیا ہے۔