اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بہت سے ممالک جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حالیہ معرکہ حق کے بعد جے ایف 17 کی طلب میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور اس کی اہمیت یورپی طیاروں کے مقابلے میں نمایاں طور پر بڑھ گئی ہے۔ وزیر دفاع نے یہ نہیں بتایا کہ کون سے ممالک کے ساتھ معاہدے ممکن ہیں۔
اس موقع پر خواجہ آصف نے سیاست میں تعلقات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ محمود خان اچکزئی کے نواز شریف اور ان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ اختلافات ہو سکتے ہیں، مگر ان کی سیاست قابلِ احترام اور مسلمہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ دو نمبر نہیں بلکہ پانچ نمبر کر رہے ہیں، اور سیاست کا محور شخصیت نہیں بلکہ ملک ہونا چاہیے۔ وزیر دفاع نے دعا کی کہ محمود خان اچکزئی کی تقرری سے ایوان کا تقدس برقرار رہے، اور جلد ہی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا تقرر بھی ممکن ہوگا۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اگر گفت و شنید نیک نیتی سے کی جائے تو تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں، اور چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کا مسئلہ بھی جلد حل ہو جائے گا۔