برطانیہ سمیت کئی ممالک کی اسرائیل کے رفح میں زمینی کارروائی کے فیصلے کی مذمت

برطانیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور لبنان نے اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے تباہ حال فلسطینیوں کو مزید تباہ کرنے کا اقدام قرار دیا ہے۔اسرائیلی فیصلے کے بعد حماس نے بھی خبردار کیا تھا کہ رفح میں اسرائیل کی زمینی کارروائی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات ختم کر دے گی۔

اقوام متحدہ کے امدادی ادارے یونیسیف نے رفح میں زمینی کارروائی کے اسرائیلی منصوبے کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رفح میں پناہ لینے والے فلسطینی پہلے بھی کئی بار بے گھر ہو چکے ہیں، ان کے پاس رفح سے آگے جانے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ رفح میں حماس کے باقی ماندہ دہشت گردوں کو ختم کریں گے، جو لوگ رفح میں آپریشن نہ کرنے کا کہہ رہے ہیں وہ ہمیں جنگ ہارنے کا کہہ رہے ہیں۔

ادھر غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔ 7 اکتوبر سے جاری حملوں میں غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 28 ہزار 337 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 67 ہزار سے زائد ہے۔دوسری جانب القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار دنوں میں اسرائیلی حملوں میں 2 اسرائیلی یرغمالی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔