اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اروناچل ریاست میں ایل اے سی کے قریب چینی فوج کے ساتھ جھڑپ
میں بھارتی فوج کے متعدد اہلکار زخمی اور پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایل اے سی ایک بار پھر بھارتی اور چینی فوجوں کے درمیان جنگ کا میدان بن گیا ہے۔
رواں سال 15 جون کو ہونے والی جھڑپ میں 15 بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔
دی ہندو کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس ہفتے کی جھڑپ بھی مبینہ طور پر LAC کی خلاف ورزی پر ہوئی تھی
اور دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر الزام لگایا تھا۔ دونوں جانب سے چند اہلکاروں کو معمولی چوٹیں بھی آئیں۔
جھڑپ میں مزید بھارتی فوجی زخمی ہوئے جن کی اصل تعداد معلوم نہیں ہوسکی
تاہم بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ
بھارتی فوجیوں سے زیادہ چینی فوجی زخمی ہوئے
توانگ سیکٹر میں تصادم کے بعد دونوں طرف کے فوجی جوان پیچھے ہٹ گئے
اور افسران کی مداخلت سے جھڑپ ختم ہوئی۔
دونوں ممالک کی افواج کے کمانڈروں نے مشترکہ فلیگ مارچ کیا۔
واضح رہے کہ رواں سال جون میں گلوان میں ہونے والی جھڑپ میں
15 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے