فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوجی غزہ میں قید ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کے مسلح ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے بتایا کہ تنظیم کے جنگجوؤں نے غزہ کے جبالیہ کیمپ میں لڑائی کے دوران متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور متعدد کو قیدی بنا لیا۔ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ حماس کے جنگجوؤں نے اسرائیلی فوج کو ایک سرنگ کے اندر گھات لگا کر حملہ کرنے کا لالچ دیا اور پھر کئی اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا جبکہ اسرائیلی فوجیوں کو بھی پکڑ لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے مسلح ونگ کے ترجمان نے پکڑے جانے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے حماس کے فوجیوں کو قیدی بنا کر لے جانے کے دعوے کی تردید کی ہے۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 35 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔