اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی،عمران خان کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے گرفتاری سے روک دیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان عدالت میں پیشی کے لیے زمان پارک سے قافلے کی صورت میں روانہ ہوئے تھے۔

عمران خان کے قافلے کو اسلام آباد پولیس کے دستے نے گھیرے میں لے لیا اور قافلے میں شامل درجنوں گاڑیوں کو روک لیا گیا۔ اسلام آباد پولیس نے غلام سرور خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو  گئے ۔ پولیس نے عمران خان کے آفیشل فوٹوگرافر نعمان جی سمیت پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

 

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مقدمات سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر درج کیے گئے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 7 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے فریقین کو درخواست گزار کی گرفتاری سے روکا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے عمران خان کی سات عبوری ضمانت کی درخواستوں پر دو اعتراضات اٹھائے۔

رجسٹرار آفس نے کہا کہ عمران خان نے بائیو میٹرک نہیں کروائی، ٹرائل کورٹ کے سامنے ہائیکورٹ میں درخواست کیسے دائر کی جا سکتی ہے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com