168
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پیپلز پارٹی کے رہنما اور خواب دیکھنے والے منظور وسان نے فواد چوہدری، شیخ رشید اور بشریٰ بی بی کے بارے میں پیش گوئی کر دی ہے۔
منظور وسان نے کہا ہے کہ فواد چوہدری پرانا جیالا ہے، وہ پیپلز پارٹی میں آئے گا، فواد ہمارے تھے اور ہمارے ہی رہیں گے، پی ٹی آئی چھوڑنے والے بہت سے لوگ پیپلز پارٹی میں آ رہے ہیں، یہ سب جانتے ہیں کہ اب مستقبل پیپلز پارٹی کا ہے اور بلاول بھٹو کا ہے۔ .
شیخ رشید کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کوئی مستقبل نہیں۔
بشریٰ بی بی کے بارے میں پیش گوئی کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ بشری بی بی کے پی ٹی آئی چیئرمین کوچھوڑنے کے 80فیصد امکانات ہیں، ایسے حالات بھی ہیں جب بیوی اپنے شوہر کو چھوڑ دیتی ہے۔