مارک کارنی کینیڈا کے وزیراعظم کیلئے فیورٹ قرار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہیری پوٹر سیریز کے ولن والڈی مارٹ کہنے والے

مارک کارنی جسٹن ٹروڈو کی جگہ کینیڈین وزیراعظم کے لیے پسندیدہ امیدوار قرار دے دیئے گئے ۔کینیڈین لبرل پارٹی کی نئی قیادت کے لیے جسٹن ٹروڈو کی جگہ متوقع امیدواروں میں سب سے آگے نظر آنے والے مارک کارنی نے حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں ایک پرانے بیان کی طرف نشاندہی کروائی ہے جس میں انہوں نے ٹرمپ کے تبصروں کا موازنہ ہیری پوٹر سیریز کے ولن والڈی مارٹ سے کیا تھا۔گزشتہ ماہ ایک تقریب میں کارنی نے کہا کہ جب آپ ان بے بنیاد، توہین آمیز تبصروں پر غور کرتے ہیں جو ٹرمپ نے کیے اور اس بات کو دیکھتے ہیں کہ ہم کیا بن سکتے ہیں تو میں اسے والڈی مارٹ کے تبصروں کی طرح سمجھتا ہوں۔انہوں نے باقی تفصیلات دہرانے سے گریز کیا، مگر اس بیان سے واضح ہوتا ہے کہ کارنی ٹرمپ کی سخت اور غیر معقول رائے کو شدید ناپسند کرتے ہیں۔یاد رہے کہ حال ہی میں امریکی صدر ٹرمپ نے بار بار کینیڈا کو 51ویں امریکی ریاست کہہ کر پکارا ہے اور جسٹن ٹروڈو کو محض ایک ریاستی گورنر قرار دیا ہے۔ ابھی تک لبرل امیدواروں میں کارنی کو سب سے زیادہ پارٹی کی حمایت حاصل ہے اور انہوں نے سب سے زیادہ فنڈز جمع کیے ہیں،اگر ان کا انتخاب ہوتا ہے تو وہ بغیر کسی قانون ساز رکن یا کابینہ تجربے کے کینیڈین وزیراعظم بننے والے پہلے فرد ہوں گے۔کینیڈین لبرل پارٹی کی نئی قیادت کا فیصلہ آئندہ ہفتے تک ہو جائے گا، جس کا نتیجہ سیاسی دنیا میں گہری دلچسپی کا باعث بنا ہوا ہے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com