اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)مارک کارنی کینیڈا کے 24ویں وزیر اعظم بن گئے ہیں۔ انہوں نے جمعہ کو وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا۔
ان کی حلف برداری کی تقریب دارالحکومت اوٹاوا کے رائیڈو ہال کے بال روم میں ہوئی۔ کارنی کے ساتھ ان کی کابینہ نے بھی حلف لیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔کینیڈین جو مجھ سے چاہتے ہیں میں اس سے زیادہ کرکے دکھائوں گا،مارک کارنی
مارک کارنی نے بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی بات کی ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی ختم کرنا چاہتے ہیں۔ الیکشن سے قبل ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ وزیراعظم بنے تو بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات بحال کریں گے۔
مارک کارنی نے 9 فروری کو لبرل پارٹی کے رہنما کا انتخاب جیت لیا۔ کارنی کو 85.9% ووٹ ملے۔ دوسری جانب آج ٹروڈو گورنر جنرل کے پاس گئے اور باضابطہ طور پر اپنا استعفیٰ پیش کر دیا۔ اس کے بعد حلف برداری کی تقریب ہوئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔لبرل پارٹی آف کینیڈا کے نئے لیڈر مارک کارنی کون ہیں ؟