مارک کارنی کی اہم پالیسی تبدیلی ،کینیڈا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کیلئے رضامند

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے اعلان کیا ہے کہ کینیڈا ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

یہ ایک اہم پالیسی تبدیلی ہے، جسے کینیڈین وزیر اعظم نے دو ریاستی حل کے لیے ضروری قرار دیا۔وزیر اعظم مارک کارنی نے وضاحت کی کہ کینیڈا کو امید تھی کہ دو ریاستی حل دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے، لیکن یہ نقطہ نظر اب قابل عمل نہیں رہا۔کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا کہ انہوں نے فلسطینی صدر محمود عباس سے فون پر بات کی اور کینیڈا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ کینیڈا کا ارادہ فلسطینی اتھارٹی کے انتہائی ضروری اصلاحات کے عزم پر مبنی ہے۔ فلسطینی اتھارٹی اپنی طرز حکمرانی میں اصلاحات کے لیے پرعزم ہے۔مارک کارنی نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی 2026 میں حماس کے بغیر عام انتخابات کرانے کے لیے پرعزم ہے
کینیڈا اس بات کی مذمت کرتا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے غزہ میں تباہی پھیلانے کی اجازت دی ہے۔کابینہ کے ہنگامی اجلاس کے بعد خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم سر کیر سٹارمر نے کہا کہ اگر غزہ کی صورتحال نہ بدلی تو برطانیہ ستمبر میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل غزہ میں جنگ بندی، مغربی کنارے پر قبضہ نہ کرنے کے اعلان اور دو ریاستی حل پر رضامند نہیں ہوتا تو وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیں گے۔اس سے قبل فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اعلان کیا تھا کہ فرانس نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔فرانسیسی صدر نے کہا تھا کہ وہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔