لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے گزشتہ سماعت پر تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔عدالت نے تحریری حکم نامے میں رمضان المبارک میں بازاروں کو رات 12 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی جب کہ ہفتہ اور اتوار کو بازار صبح ایک بجے تک کھلے رہیں گے، بازاروں کے اوقات صرف رمضان المبارک کے لیے ہیں۔
عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ محکمہ پی ڈی ایم اے نے اسکول کے بچوں کے لیے ماحولیات سے متعلق نصاب عدالت میں جمع کرایا ہے۔عدالتی حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹولنٹن مارکیٹ کے مسئلے کا مستقل حل تلاش کرنے کی ہدایت کی ہے، عدالت نے ٹولنٹن مارکیٹ سے متعلق رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔