اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار رنبیر کپور نے اعتراف کیا ہے کہ شادی شدہ زندگی میں قربانیاں درکار ہوتی ہیں۔ایک حالیہ انٹرویو میں عالیہ بھٹ کے ساتھ اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کے لیے زندگی گزارنے کے لیے ایڈجسٹمنٹ کرتے ہیں اور ہر شادی میں ایسا ہی ہوتا ہے۔
رنبیر کپور نے کہا کہ جب آپ کی شادی ہوتی ہے تو آپ کو اپنی شخصیت کو بدلنا پڑتا ہے اور عالیہ نے بھی اپنی شخصیت بدل لی ہے، شادی کو کامیاب بنانے کے لیے آپ کو قربانیاں دینی پڑتی ہیں، آپ کو اپنی شخصیت کو بدلنا ہوگا تب ہی بات آگے بڑھے گی۔
اداکار نے کہا کہ دونوں افراد کے لیے ایک دوسرے کو اس طرح سے قبول کرنا ناممکن ہے۔
38