غزہ میں شہادتیں 41 فیصد کم رپورٹ ہونے کا انکشاف

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے 30 جون 2024 کے درمیان 64،260 اموات ہوئیں۔

جو کہ فلسطینی وزارت صحت کے سرکاری اعداد و شمار سے تقریباً 41 فیصد زیادہ ہیں۔ رپور ٹ لانسیٹ جنرل میں شائع ہوئی فلسطینی وزارت صحت نے اس وقت مرنے والوں کی تعداد 37،877 بتائی ہے۔رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں 59.1 فیصد خواتین، بچے اور 65 سال سے زیادہ عمر کے افراد شامل ہیں۔

اس حساب کے مطابق اکتوبر تک غزہ میں شہداء کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔رپورٹ شماریاتی طریقہ ‘کیپچر ری کیپچر اینالیسس کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی ہے، جو تمام متعلقہ ڈیٹا کو ریکارڈ نہ کرنے پر استعمال ہوتی ہے۔واضح رہے کہ الجزیرہ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی میں کم از کم 46،000 سے زیادہ فلسطینی ہلاک اور 109،000 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔