اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ملک میں سیلاب کی صورتحال کو قومی ایمرجنسی قرار دے دیا۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ صوبوں میں آفت سے ہونے والی تباہی سے نمٹنے کے لیے قومی جذبے کی ضرورت ہے۔
وزیر اطلاعات نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سمیت ہم وطنوں سے کہا کہ وہ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے عطیات دیں بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کے پیش نظر بڑی رقم درکار ہوگی۔
عطیات وزیر اعظم ریلیف فنڈ 2022 اکا ئونٹ نمبر ‘G-12164’ میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے اور متاثرہ افراد تک امداد پہنچانے کے لیے وسائل کو متحرک کیا جا رہا ہے۔
شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے بچا ئواور امدادی سرگرمیوں میں درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کی مدد سے ان میں تیزی لائی جا سکتی ہے۔