پی ٹی آئی حکومت کا گند صاف،معاشی استحکام والا پاکستان دے کر جا رہے ہیں: مریم اورنگزیب


 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت کے گند کو اتحادی حکومت نے صاف کیا اور معاشی استحکام والا پاکستان دے کر جا رہے ہیں، چارسال کی تباہی کا نقصان پاکستان اورعوام کو بھگتنا پڑا، ان کے ابتدائی 14ماہ میں ہی گیس، بجلی، آٹا سب ختم تھا،وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے نگران سیٹ اپ کا اعلان کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کی اور ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے چھوڑ کر گئی، اتحادی حکومت نے اہم کام کیے، جب اقتدار سنبھالا تو معاشی صورتحال ابتر تھی، پی ٹی آئی حکومت نے چار سال ہر شعبے کو تباہ کیا، آٹا، چینی، بجلی اور گیس کا بحران پیدا کیا، موجودہ حکومت نے سب سے پہلے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام اگر کسی نے مکمل کیا تو نواز شریف نے 2016 میں کیا تھا، نوازشریف پر الزام لگانے والےآج ان کی سچائی کی گواہی دے رہے ہیں،
گزشتہ 4 سال میں ملک کو لوٹ کر دوسروں پرالزامات لگائے گئے، ملک اور عوام دشمنی کی تمام حدیں پارکی گئیں، ہر شعبے کو تباہ کر دیا گیا۔ گزشتہ حکومت نے اپنی سیاست کو بچانے کیلئے پٹرول سستا کیا، چودہ ماہ میں ہم نے دوست ملکوں کے زخموں پر مرہم رکھا، چیئرمین پی ٹی آئی نے دوست ملکوں کو ناراض کیا، انہوں نے خارجہ پالیسی کو تباہ کیا، ملک میں معاشی تباہی لائی گئی اور مخالفین کو جیلوں میں ڈالا۔انہوں نے کہا کہ جب ہمیں حکومت ملی تو معیشت، روزگار تباہ، کارخانے بند ہو چکے تھے،
ملک ڈیفالٹ کے قریب تھا، 2018 میں ہم نے 6.2 فیصد پر ترقی کرتا ملک دیا تھا، لیکن ان کے ابتدائی 14ماہ میں ہی گیس، بجلی، آٹا سب ختم تھا، خواتین انگھوٹے پر نشان لگوا کر ایک کلو چینی لیتی تھیں، کورونا کے دوران گیس خریدنے کا تاریخی موقع ضائع کیا گیا، پی ٹی آئی نے سستی گیس کے معاہدے کا موقع ضائع کیا، بجلی بنانے والے کارخانوں کو بند کر دیا، گزشتہ حکومت نے روس کے ساتھ سستے تیل پر سیاست کی، فرنس آئل مافیا کو فائدہ پہنچانے کیلئے ایل این جی معاہدہ نہ کیا گیا۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا ہے کہ حالیہ سیلاب میں بہت زیادہ تباہی ہوئی، بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت 70 ارب روپے سیلاب متاثرین میں تقسیم کیے گئے، 70 ارب روپے کا مفت آٹا تقسیم کیا، چودہ ماہ میں ہم نے عوام کو ریلیف دیا، ملک کو ڈیفالٹ سے بچا کر معاشی استحکام دینا موجودہ حکومت کا بڑا کارنامہ ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔