اردو ورلڈ کینیڈ(ویب نیوز) مریم نواز کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔ مریم نواز گزشتہ دنوں سے پنجاب میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے اپنی پارٹی امیدواروں کی مہم چلا رہی تھیں
انہوں نے ٹویٹر پر بتایا کہ وہ کورونا وائر س کا شکار ہوگئیں ہیں ۔
واضح رہے کہ مریم نواز پنجاب کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی مہم چلا رہی تھیں اور گزشتہ دنوں انہوں نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انتخابی جلسے کیے تھے۔
پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کل 17 جولائی کو ہوگی جس میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔
Covid positive !
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 16, 2022