عمران خان عبرت کا نشان بن چکااب اسے ووٹ دینے کوئی نہیں آئے گا، مریم نواز

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ فوج کے خلاف بغاوت کرنے والا آج مذاکرات کی بھیک مانگ رہا ہے
شجاع آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ شجاع آباد والوں، نواز شریف کا آپ کو سلام، میں پہلی بار شجاع آباد آئی ہوں، نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، 12 اکتوبر کو نواز شریف سے حکومت چھین لی گئی۔ 1999 کو چھینی گئی، نواز شریف نے کبھی جلاؤ گھیراؤ کی سیاست نہیں کی،

نواز شریف نے کبھی ملکی املاک کو جلانے کا نہیں کہا، درد اسے ہو گا جو ملک کا بیٹا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے مزید کہا ہے کہ جو ملک بناتا ہے وہ جلا نہیں سکتا۔ ان پر کئی بار ظلم ہوا لیکن انہوں نے جلاؤ گھیراؤ نہیں کیا، شہداء کی یادگاریں جلا دی گئیں، ایک شخص اقتدار سے محروم ہوا اور سچ سامنے آگیا
انہوں نے کہا ہے کہ شہداء کی یادگاروں کی توہین کرنے والوں کا عوام پیچھا کریں گے، شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں، منصوبے کے ماسٹر مائنڈ اب چھپ کر بیٹھے ہیں، مشکلات قائدین خود برداشت کرتے ہیں اس شخص نے نوجوانوں سے کتابیں چھین کر ماچس دے دیے، اس کے بچے لندن میں آرام سے بیٹھے ہیں۔
مریم نواز شریف نے مزید کہا ہے کہ 26 سال میں بننے والی پارٹی 26 منٹ میں چکناچور ہو گئی، ان کی پارٹی اتنی چھو ٹی ہوگئی ہے کہ چنگچی میں پوری ہو جائے گی، اب اسے کوئی ووٹ دینے نہیں آئے گا،

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com