اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ زمان پارک میں سیاسی کارکن نہیں تربیت یافتہ دہشت گرد ہیں، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے، ریاست ایکشن لے۔
الیکشن کا بڑا شوق چڑھا ہے، پہلے احتساب ہوگا پھر الیکشن ہونگے ،مریم نواز
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ن لیگ کی سینئر رہنما مریم نواز نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان ویڈیوز کو قریب سے دیکھنے کے بعد اس حقیقت کو نظر انداز کرنا مشکل ہے کہ یہ سیاسی کارکن نہیں، تربیت یافتہ ہیں کالعدم تنظیموں سے بھرتی کیے گئے دہشت گرد اور شرپسند ہیں جن کی عمران خان نے ہمیشہ حمایت کی ہے۔
حمزہ شہباز لاہور کے تین حلقوں مریم نواز گوجرانوالہ سے الیکشن لڑیں گی
مریم نواز نے مطالبہ کیا کہ ثبوت خود بولتے ہیں، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے، ریاست عملداری ثابت کرے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں کارروائی کی تھی جس میں اسلحے سمیت متعدد ممنوعہ اشیا برآمد کی گئی تھیں۔