ملک کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار عمرانی گروپ ہے،مریم نواز

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار عمرانی گروپ ہے، فتنہ خان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

سرگودھا میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سرگودھا کے عوام کو نواز شریف کا سلام، میری بہنوں نے کنونشن میں بڑی تعداد میں شرکت کی، مشکل وقت میں بھی سرگودھا کے عوام نے نواز شریف کا ساتھ دیا۔ چھوڑا نہیں، سرگودھا نواز شریف کے چاہنے والوں کا شہر ہے
مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر کا مزید کہنا تھا کہ سازش کاسن سن کر کان تھک گئے ہیں، سازش نواز شریف کے خلاف تھی گھڑی چور کیخلاف نہیں، نواز شریف عوام کی طاقت سے اقتدار میں آتے ہیں ۔ اقامہ پر نواز شریف کو نکال دیا گیا ،5 کا ٹولہ آج ملکی حالات کا ذمہ دار ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کی حالیہ ویڈیو حقائق کو سامنے لانے کے لیے کافی ہے، ن لیگ الیکشن کی تیاری کے لیے میدان میں اتری ہے، عوام کی حمایت سے الیکشن جیتے گی الیکشن سے متعلق ازخود نوٹس پر تحفظات ہیں پاکستان بار کونسل نے بھی ان ججز پر تحفظات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ الیکشن سے نہیں ڈرتی، آج پرویز الٰہی نے نیپی بدلنے کی ذمہ داری لی ہے، بزدل 5 ماہ سے ٹانگ پر پلاسٹر لگا کر بیٹھا ہے، ہم نے آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر معاہدہ نہیں کیا، فتنہ خان نے کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com