اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کو مسلط کرنے والے پاکستان کے مجرم ہیں اور واقعی سزا کے مستحق ہیں۔
مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ جو لوگ ریٹائر ہوچکے ہیں اور اس حال میں ہیں وہ سوچیں کہ جب وہ اقتدار کے نشے میں فرعونوں کی طرح اپنی کرسیوں پر بیٹھے تھے تو وہ اپنے اختیارات کا کیسے غلط استعمال کررہے تھے
مریم نواز نے مزید کہا ہے کہ نواز شریف خاموش ہیں لیکن اللہ تعالی کی قدرت ہے کہ ان کے خلاف سازش کرنے والوں کا مکروہ چہرہ اور گٹھ جوڑ روز بروز رسوا ہو رہا ہے، انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر بیٹھ کر ریاست کی تقدیر کے فیصلے ساس، داماد اور بچوں کی تفریح کے لیے یا ان کے مالی مفادات کے لیے فیصلے کیے جا رہے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ ایسا گھنائونا عدالتی مذاق دنیا کی تاریخ میں کسی ریاست کے ساتھ نہیں ہوا، عمران خان کو مسلط کرنے والے پاکستان کے مجرم ہیں ، ریاست انصاف کی منتظر ہے!