مریم نواز نے بے گھر صنعتی کارکنوں کے لیے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کا آغازکردیا

اردوورلڈکینیڈا ( ویب نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے بے گھر صنعتی کارکنوں کے لیے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کا آغاز کیا اور کامیاب کارکنوں کو مبارکباد پیش کی۔ اب یہ صنعتی کارکن اپنے بنے ہوئے فلیٹس کے مالک بن جائیں گے

وزیراعلیٰ نے بیوگان اور خصوصی افراد کو علیحدہ شمار کرتے ہوئے انہیں فلیٹس دینے کا حکم دیا۔ مزید 1872 صنعتی کارکنوں کے لیے فلیٹس آئندہ 18 ماہ کے اندر مکمل کیے جائیں گےشیخوپورہ کے قائداعظم بزنس پارک میں 700 کارکنوں کے لیے بیچلر ہاسٹل کی تین ماہ میں تکمیل کی ہدایت دی گئی۔ خصوصی صنعتی کارکنوں کی سہولت اور تحفظ کے لیے گراؤنڈ فلور پر فلیٹس فراہم کیے جائیں گے

مریم نواز نے کامیاب صنعتی کارکن ندیم طاہر کو فون کر کے مبارکباد دی اور کہا کہ اپنے والدین کے ساتھ فلیٹ میں رہیں کیونکہ والدین کی دعاؤں سے یہ موقع ممکن ہوامزید بتایا گیا کہ مختلف شہروں میں صنعتی کارکنوں کے لیے فلیٹس کی تقسیم یوں ہوگی
سندر فیز ٹو میں 672 فلیٹس
ملتان میں 656 فلیٹس
واربرٹن، ننکانہ صاحب میں 544 فلیٹس

جھنگ میں کمالیہ میں بننے والی لیبر کالونی میں 2000 صنعتی کارکنوں کو تین مرلے کے مفت پلاٹ دیے جائیں گے۔ جھنگ میں 1300 اور کمالیہ میں 700 کارکنوں کو انفراسٹرکچر کی ترقی کے بعد پلاٹس فراہم کیے جائیں گے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں