146
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے ملتان جانے سے قبل ماڈ ل ٹا ئون پہنچیں جہاں وزیراعظم کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔
مشاورتی اجلاس میں وفاقی وزیر قانون نذیر تارڑ، وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ بھی موجود تھے جب کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان بھی شہباز شریف کی رہائش گاہ پر موجود تھے۔
مشاورتی اجلاس میں شہباز شریف نے بجٹ، مہنگائی اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا اور مہنگائی کم کرنے کی کوشش کی۔