اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا۔
نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میاں صاحب نے بھی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کی شدید مخالفت کی ہے۔
لیگی رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ میں عوام کے ساتھ کھڑی ہوں، مزید حکومتی فیصلے کی حمایت نہیں کر سکتے
مریم نواز نے صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میاں صاحب نے اس فیصلے کی شدید مخالفت کی اور یہاں تک کہہ دیا کہ میں عوام پر ایک پیسے کا مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے اور اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تو میں اس فیصلے میں شامل نہیں ہوں اور وہ میٹنگ چھوڑ کر چلے بھی گئے ۔