اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز عمرہ کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئیں۔
سینئر نائب صدر (ن) لیگ جدہ سے غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے لاہور پہنچ گئیں اور ان کے ہمراہ خاندان کے دیگر افراد بھی لاہور پہنچ گئے۔
مریم نواز آج عمرہ ادا کرنے سعودی عرب روانہ ہوں گی
چیف آرگنائزر (ن) لیگ نے رمضان المبارک کا آخری عشرہ اپنے والد نواز شریف کے ساتھ حرم شریف میں گزارا، نواز شریف اور مریم نواز سعودی عرب میں شاہی خاندان کے مہمان خصوصی تھے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز آج سے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گی۔
یاد رہے کہ مریم نواز 12 اپریل کو عمرہ ادا کرنے کے لیے لاہور سے جدہ روانہ ہوئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں