370
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز لندن روانگی کے لیے جاتی امرا سے لاہور ایئرپورٹ پہنچی جہاں سے وہ لندن روانہ ہوگئیں ، جہاں وہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گی۔
اجلاس میں نگراں حکومت اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اپنے والد میاں نواز شریف کے ہمراہ حج ادا کرنے سعودی عرب آئیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز اہل خانہ کے ہمراہ فریضہ حج ادا کریں گی۔
اس سے پہلے شہباز شریف لندن پہنچے تھے جہاں انہوں نے ن لیگ کے قائد نواز شریف سے اڑھائی گھنٹے طویل ملاقات کی اور ملک کی سیاسی صورتحال حکومت کے خاتمے کے بعد نگران سیٹ کے حوالے
شہبازشریف کی نواز شریف سےاڑھائی گھنٹے ملاقات ،نگران سیٹ اپ اور دیگر امور پرتبادلہ خیال
سے تفصیلی تبادلہ خیال گیا ن لیگ کی قیادت کی لندن میں ملاقات کے دوران پاکستان کےسیاسی امور پر گفتگوکی جائے گی۔