209
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو عمران خان کی رہائی کے بعد عہدہ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا مشورہ دیا ہے۔
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو عمران خان کی رہائی کے بعد عہدہ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا مشورہ دیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‘چیف جسٹس آج 60 ارب کے قومی بھتہ خور سے مل کر بہت خوش ہیں اور اس مجرم کو رہا کرنے پر اور بھی زیادہ خوش ہیں۔
چیف جسٹس صاحب کو آج 60 ارب کے قومی بھتہ خوری کے ملزم سے ملکر بہت خوشی ہوئی اور وہ اس مجرم کو رہا کرنے پر اور بھی خوش ہوئے۔ ملک کی اہم ترین اور حساس تنصیبات پر حملوں کے سب سے زیادہ ذمہ دار چیف جسٹس ہیں، جو ایک فتنے کی ڈھال بن کر ملک میں آگ کو ہوا دیتے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ ملک کی اہم ترین اور حساس تنصیبات پر حملوں کے ذمہ دار چیف جسٹس ہیں، جو بغاوت کی ڈھال بن کر ملک میں جلتی پر تیل ڈال رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ چیف جسٹس کا عہدہ چھوڑ کر اپنی ساس کی طرح تحریک انصاف میں شامل ہوجائیں۔