وائرل ہونے والی ویڈیو میں مریم نواز فٹ بال سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی طرف پھینک رہی ہیں جبکہ مریم اورنگزیب فٹبال پکڑ کر گیند واپس مریم نواز کی طرف پھینک رہی ہیں۔
پاکستان میں بننے والے فٹ بال کی عالمی سطح پر مقبولیت اور اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سیالکوٹ میں تیار ہونے والا فٹبال بہترین ہے۔
Footballs made in Sialkot. Made in Pakistan 🇵🇰💚 pic.twitter.com/bmmNM8ybWa
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 25, 2023
واضح رہے کہ سیالکوٹ شہر کھیلوں کے سامان کی تیاری کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور ہے اور پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں بننے والی فٹ بال ورلڈ کپ فٹبال میں بھی استعمال ہوتی ہیں اور اس بات کا اشارہ مریم نواز شریف نے دیا ہے۔
پاکستان کی تیار کردہ فٹ بال گزشتہ سال قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں بھی استعمال ہوئی تھیں جب کہ سیالکوٹ کے کرکٹ بلے اور گیندیں بھی پوری دنیا میں استعمال ہوتی ہیں جس سے پاکستان کو بھاری زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے۔