مہنگائی کب اور کیسے کم ہو گی ؟ مریم نواز نے بتا دیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام نواز شریف کو دو تہائی اکثریت سے وزیراعظم بنا کر مہنگائی میں واضح کمی کر کے دکھائیں گے۔

نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے مریم نواز کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کا اجلاس ہوا، جس میں نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے انتظامات اور استقبال کی تیاریوں پر غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف کی وطن واپسی،نئی تاریخ سامنے آگئی، شریف خاندان کا اتفاق

شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف واپس آکر معاشی بدحالی اور بے روزگاری کے اندھیروں کو ہمیشہ کے لیے ختم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سب کچھ ہونے کے باوجود نواز شریف کی ترجیح ملک اور عوام ہیں، میں آپ کو یقین دلا تی ہوں کہ پاکستانی قوم کے اچھے دن آنے والے ہیں، ہم سب کو تاریخی جذبے سے کام کرنا ہے، عوام نے صاف سوچ کے ساتھ ووٹ دیا۔ طاقت کے ساتھ فیصلہ کریں۔
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف بجلی کے مہنگے بلوں سے نجات دلائیں گے اور قوم کی معاشی پریشانیاں دور کریں گے، 21 اکتوبر پاکستان کی جمہوری تاریخ کا روشن باب ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی بحرانوں اور اندھیروں میں گھرے پاکستان کے لیے طلوع آفتاب ہے، پاکستان کا بیٹا وطن واپس آکر ملک کو مشکلات سے نکالنے اور قوم کو مہنگائی اور لاقانونیت سے بچانے میں تاریخی کردار ادا کرے گا ۔مریم نواز نے کہا کہ ملک کو انتقام کی نہیں اتحاد، امن، ترقی اور غریبوں کو مہنگائی سے نکالنے کے ایجنڈے کی ضرورت ہے۔مریم نواز اور مسلم لیگ ن کی قیادت نے نواز شریف کی وطن واپسی اور تیاریوں اور شاندار استقبال کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔