اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز لندن سے آج شاہ لاہور پہنچیں گے استقبال کی تمام تیاریاں مکمل ۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے مریم نواز کو ایون فیلڈ سے الوداع کیا۔
مریم نواز کی براستہ دبئی پرواز ہفتہ کو سہ پہر 3 بجے پنجاب کے دارالحکومت لاہور پہنچے گی، لاہور ایئرپورٹ پر پارٹی قیادت اور کارکنان چیف آرگنائزر کا شاندار استقبال کریں گے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پارٹی کی سینئر نائب صدر کی لندن سے روانگی اور پاکستان آمد کے شیڈول سے آگاہ کیا۔
مریم اورنگزیب نے اپنے پیغام میں کہا کہ ‘پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے چل پڑی ہیں
انہوں نے مزید بتایا کہ مریم نواز 28 جنوری بروز ہفتہ سہ پہر 3 بجکر 50 منٹ پر لاہور پہنچیں گی، انشاء اللہ۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز لندن سے روانہ . مریم نواز صاحبہ 28 جنوری، ہفتے کی سہہ پہر 3 بجکر 5 منٹ پر لاہور پہنچیں گی انشاءاللہ @MaryamNSharif pic.twitter.com/Tb7ovA5V0u
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) January 26, 2023