قوم کی تقدیر بدلنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، مریم نواز

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز ) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ جو ہوگا وہ سانحہ ہوگا، زندگی اب روتے ہوئے گزر جائے گی۔مریم نواز نے لندن کے راستے ابوظہبی  لاہور پہنچنے پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اپنی اور پارٹی قائد نواز شریف کی جانب سے شرکا کو مبارکباد دینے کے بعد اعلان کیا کہ  میرے محبوب قائد جلد واپس آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی نواز شریف تین بار نکالے جانے کے باوجود ملک کے سب سے بڑے لیڈر ہیں، جو جلد واپس آ رہے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ 28 جولائی پاکستان کے لیے بہت بڑا سانحہ تھا۔ آپ نے نواز شریف کو 3 بار حکومت دی، انہوں نے 3 بار نواز شریف کو نکالا۔ ان لوگوں نے نواز شریف کو بار بار نکالا لیکن یہ نواز شریف ہی تھے جنہوں نے 3 بار پاکستان کو مشکلات سے نکالا۔ انہوں نے سیاسی مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اللہ کے حساب کا نشانہ بن گئے ہیں۔

انشا اللہ ہم پاکستان کی معیشت کو مشکلات سے نکالیں گے۔ ترقی کرتا پاکستان جلد واپس آئے گا۔مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر نے مزید کہا کہ نواز شریف کو احساس ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے، ہم جلد معیشت بحال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی کی سزا سے خوش نہیں ہوں۔ میڈیا میں سینئر رہنمائوں سے متعلق خبروں کے حوالے سے مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ مفتاح اسماعیل کے بارے میں بات کرنا پسند نہیں کریں گی، لیکن شاہد خاقان عباسی کی پارٹی اور نواز شریف سے وابستگی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی پہاڑ کی مانند ہے جو پتھر سے نہیں گرے گی۔ شاہد خاقان نے کہا کہ میں پارٹی نہیں چھوڑ سکتا، اگر گیا تو گھر جا ئوں گا۔ مریم نواز نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی 3 دہائیوں سے نواز شریف اور پارٹی کے ساتھ ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے سیاسی مخالفین کے ساتھ جو کچھ کیا اس کی سزا قانون قدرت سے ملے گی۔ جب میں ماضی کو دیکھتی ہوں تو ڈر لگتا ہے کہ مجھے کس قسم کے انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

عمران خان اور ان کے حواریوں کا کیا بنے گا، وہ اب روتے ہوئے زندگی گزاریں گے۔مریم نواز نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو پارٹی میں لا کر مسلم لیگ ن کو مضبوط کریں گے ۔ 4 ماہ والد کے ساتھ سیاسی حکمت عملی بنانے کا موقع ملا۔ پیر سے رمضان تک مکمل پلاننگ کے ساتھ شیڈول لائی ہوں۔ ہم پارٹی کو نئی سمت دیں گے۔

جلسے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور نواز شریف ایک ساتھ نیچے گئے، اس بار پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ واپس آئیں گے۔ پارٹی کے لیے قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔ قوم کی تقدیر بدلنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والے کردار سب سامنے آ رہے ہیں۔ الیکشن سے ڈرنے والے نہیں، مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے الیکشن جیتے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca