اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کی لندن سے پاکستان واپسی کا پروگرام طے پا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق مریم نواز 28 جنوری کو ہیتھرو ایئرپورٹ سے غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے روانہ ہوں گی اور 29 جنوری بروز اتوار شام 4 بجے لاہور پہنچیں گی جب کہ ان کے ہمراہ اہل خانہ کے کچھ افراد بھی لاہور پہنچیں گے۔
مریم نواز 4 ماہ لندن میں قیام کے بعد وطن واپس پہنچ رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مقرر ہونے کے بعد وہ وطن واپسی پر سیاسی طور پر متحرک ہو جائیں گی۔