اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو بھنور سے نکالیں گے ۔ دبئی میں پارٹی رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آنے والا وقت پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ہے، قائد ن لیگ میا ں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان درپیش مشکلات سے نکالیں گے ۔
دوسری جانب کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ مریم نواز اپنے والد کے نظریے کو آگے بڑھانے آرہی ہیں، الیکشن سے قبل معیشت ٹھیک ہوجائے گی۔چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز لندن سے آج شاہ لاہور پہنچیں گے استقبال کی تمام تیاریاں مکمل ۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے مریم نواز کو ایون فیلڈ سے الوداع کیا۔مریم نواز کی براستہ دبئی پرواز آج سہ پہر 3 بجے پنجاب کے دارالحکومت لاہور پہنچے گی، لاہور ایئرپورٹ پر پارٹی قیادت اور کارکنان چیف آرگنائزر کا شاندار استقبال کریں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پارٹی کی سینئر نائب صدر کی لندن سے روانگی اور پاکستان آمد کے شیڈول سے آگاہ کیا۔
مریم اورنگزیب نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے چل پڑی ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ مریم نواز 28 جنوری بروز ہفتہ سہ پہر 3 بجکر 50 منٹ پر لاہور پہنچیں گی، انشا اللہ۔