188
غیر سرکاری اور غیر نتیجہ خیز نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی مریم نواز نے پی پی 159 لاہور میں 23598 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی.آزاد امیدوار مہرشرفت 21491 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے.واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج سامنے آرہے ہیں.عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جمعرات کی صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا اور کروڑوں لوگوں نے ووٹ کا حق استعمال کیا.