201
جنید صفدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں تصدیق کی ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کو طلاق دے دی ہے۔
اپنے پیغام میں جنید صفدر کا کہنا تھا کہ اہلیہ کو طلاق دینے کی خبریں درست ہیں، یہ انتہائی نجی معاملہ ہے اور میں میڈیا سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ مجھے امید ہے کہ یہ فیصلہ ہمارے لیے سکون کا باعث ثابت ہوگا، میں اس بارے میں مزید کچھ نہیں کہنا چاہتا، میری دعا ہے کہ وہ خوش رہیں۔