فلسطینیوں کا قتل عام، پیرس میں دل برداشتہ شخص نے جرمن سیاح کو مار ڈالا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرس میں چاقو اور ہتھوڑے سے حملہ کرنے والے ملزم کی تاریخ پیدائش 1997 ہے، جسے گرفتار کر لیا گیا ہے، حملہ آور کا نام آرمنڈ آر ہے۔فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق، مشتبہ شخص، جسے 2016 میں ایک اور حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں پہلے ہی چار سال قید کی سزا سنائی جا چکی تھی، ایک شدت پسند تھا اور اسے مسلسل نگرانی میں رہنا چاہیے تھا۔
فرانس کے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملزم نفسیاتی مریض تھا، اسے غزہ جنگ میں فلسطینیوں کی ہلاکت پر دکھ ہوا۔اس حوالے سے فرانسیسی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ فرانس دہشت گردوں کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا جب کہ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے پراسیکیوٹر حملے کی تحقیقات کریں گے۔
واضح رہے کہ غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی کے دوران عارضی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد اسرائیلی فوج نے 400 سے زائد حملے کیے اور 300 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا۔7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 60 فیصد مکانات اور رہائشی یونٹ تباہ ہو چکے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com