امریکہ میں دوران زچگی شرح اموات میں اضافہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکہ میں 20 سال کے عرصے میں زچگی کی شرح اموات دوگناسے بھی زیادہ ہوگئی ہے ۔

سیاہ فام خواتین کی اکثریت بچے کی پیدائش یا حمل سے متعلق پیچیدگیوں سے مر رہی ہیں ۔

بین الاقوامی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق اس موضوع پر امریکا میں تحقیق کی گئی جس میں 1999 سے 2019 کے درمیان حمل، زچگی یا اس سے متعلقہ مسائل کی وجہ سے ہلاک ہونے والی خواتین کی اموات کے اعدادوشمار کا جائزہ لیا گیا۔اس تحقیق کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ دو دہائیوں کے دوران حمل، ولادت اور بعد از پیدائش کے دوران ہونے والی پیچیدگیوں سے مرنے والی ماؤں کی تعداد دوگنا ہو گئی ہے اور ان میں اکثریت سیاہ فام خواتین کی ہے۔
طبی جریدے JAMA میں شائع ہونے والی ایک  تحقیق کے مطابق 2019 میں حمل یا بچے کی پیدائش کے دوران مرنے والی ماؤں کی تعداد 1,210 تھی جب کہ 1999 میں 505 خواتین دورانِ حمل انتقال کر گئیں۔تحقیق کے مطابق اموات کی شرح میں سب سے زیادہ اضافہ امریکی قبائل اور الاسکا کی مقامی آبادی کی خواتین میں دیکھا گیا۔زچگی کی مجموعی شرح اموات 12.7% سے بڑھ کر 32.2% فیصد ہو گئی

امریکی قبائلی اور الاسکا کی مقامی خواتین میں شرح اموات 14 سے بڑھ کر 49.2 فیصد، سیاہ فام خواتین میں 26.7 فیصد سے 55.4 فیصد اور ایشیائی خواتین میں 9.6 فیصد سے بڑھ کر 20.9 فیصد ہو گئی۔محققین کے مطابق دوران حمل، بچے کی پیدائش یا حمل کے ایک سال کے اندر زچگی کی موت کی وجوہات میں دماغی امراض، دوران خون کی خرابی، دل کی بیماریاں، انفیکشن، خون کے لوتھڑے اور حمل سے متعلق ہائی بلڈ پریشر (ہائی بلڈ پریشر) شامل ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com