اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)برٹش کولمبیا میں زچگی کے ماہر ڈاکٹروں (OB/GYNs) نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ صوبے میں جلد ہی زچگی کے شعبے کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔
یہ انتباہ 128 ماہرینِ امراضِ نسواں اور زچگی کی جانب سے ایک خط میں دیا گیا، جو کہ صوبے بھر میں اس شعبے کے تقریباً نصف ڈاکٹروں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان میں سے کچھ صرف زچگی جبکہ کچھ صرف امراضِ نسواں کی خدمات فراہم کرتے ہیں۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ عملے کی کمی، بڑھتے دباؤ، اور ناکافی وسائل کے باعث زچگی کی سہولیات شدید دباؤ کا شکار ہیں، جس کے نتیجے میں کئی علاقوں میں مریضوں کے لیے خطرات بڑھ رہے ہیں۔
OB GYN and psychiatrist walkouts. 14 hour ER waits. No mental health supports up north.
This government’s choices are failing British Columbians. Enough is enough. pic.twitter.com/fZQD0LJBfm
— Trevor Halford (@TrevHal) October 28, 2025
صوبائی وزیرِ صحت کی نمائندہ اوسبورن نے اس خدشے کے جواب میں کہا کہ حکومت عوامی اور یونیورسل ہیلتھ کیئر سسٹم میں سرمایہ کاری کر رہی ہے تاکہ مزید اسپتال اور طبی مراکز تعمیر کیے جا سکیں۔
انہوں نے کہاہم بحالی کی راہ بنانے کا انتخاب کریں گے، ہم ہر ہیلتھ اتھارٹی میں سہولیات کو وسعت دینے کا انتخاب کریں گے، ہم مزید تعمیر کریں گے اور اپنے نظام میں زیادہ فیملی ڈاکٹرز شامل کریں گے۔