123
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)معروف صحافی مطیع اللہ جان کو انسداد دہشت گردی عدالت سے ضمانت کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔
اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے روبکار پہچنے کے بعد مطیع اللہ جان کو جیل سے رہا کردیا۔
قبل ازیں راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہ عباس سپرا نے ضمانت منظور کی تھی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے 10 روپے کے مچلکوں کے عوض مطیع اللہ جان کی ضمانت منظور کی تھی۔
مطیع اللہ جان کو دو روز قبل گرفتار کیا گیا تھا اور یہ الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے گاڑی نہیں روکے اور پولیس اہلکاروں پر بندوق تانی جبکہ اس وقت وہ نشے میں تھے ان کی گرفتاری پر صحافتی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی تھی جس کے بعد گزشتہ روز ان کی ضمانت منظور کی گئی اور آج انہیں رہا کردیاگیا۔