اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے ترجمان نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان لبلبے کی سوزش کے لیے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
جے یو آئی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا ٹیسٹ کیا گیا ہے اور رپورٹ آنے پر ڈاکٹرز مزید علاج کریں گے۔
جے یو آئی کے ترجمان حافظ عبدالرحمن کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد حج پر روانہ ہوں گے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن کے ہسپتال میں مولانا فضل الرحمان کی عیادت کی اور گلدستہ پیش کیا۔
وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مولانا فضل الرحمان کے بہترین علاج کو یقینی بنایا جائے۔