مولانا فضل الرحمان کسی بھی مسلم ملک کے پہلے مذہبی اور سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے جنگی علاقے کا سفر کیا۔
مولانا فضل الرحمان کی نقل و حرکت کو خفیہ رکھا گیا کیونکہ وہ خاموشی سے تباہ حال لوگوں تک پہنچنا اور ان کی مدد کرنا چاہتے تھے ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ساتھ کھانا اور دوائیں لے کر گئے ہیں
مولانا فضل الرحمان کے قریبی ذرائع کے مطابق کراچی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک بڑی ریلی سے خطاب کے بعد مولانا اس منزل کی طرف روانہ ہوگئے جہاں سے وہ مظلوموں کی عیادت کریں گے۔
اس حوالے سے جے یو آئی ف کے ترجمان اسلم غوری نے مولانا فضل الرحمان کے غزہ جانے کی تصدیق کی تاہم تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔