مولانا فضل الرحمان نے محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر حمایت کر دی،اسد قیصر

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔وفد میں نامزد اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی، پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر، اور مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پارلیمانی امور، 27ویں آئینی ترمیم، اور اپوزیشن کی مشترکہ حکمتِ عملی پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
گفتگو کے دوران جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر تسلیم کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن لیڈر کے طور پر محمود خان اچکزئی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے، جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی صفوں میں اتحاد پیدا ہو رہا ہے اور قومی اسمبلی میں آئندہ لائحہ عمل پر تمام جماعتیں متفقہ فیصلہ کریں گی۔

اسد قیصر نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے وفد کو ظہرانے پر مدعو کیا تھا، جہاں 27ویں آئینی ترمیم سمیت دیگر سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں