ترمیمی بل کی کامیابی میں مولانا فضل الرحمان کا کردارانتہائی اہم رہا،بلاول بھٹو

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن کالے سانپ کی بات کرتی ہے، وہ کالا سانپ افتخار چودھری کی عدالت تھی، جہاں منتخب وزرائے اعظم کو فارغ کیا جاتارہا۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترمیمی بل کی کامیابی میں مولانا فضل الرحمان کا کردارانتہائی اہم رہا، آصف زرداری کے بعد مولانا فضل الرحمان کی سیاست کومانتا ہوں، افسوس کہ سیاسی پولرائزیشن عروج پرہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے وقت مل کر آئین سے آمر کے تمام کالے قوانین کو نکالا، اب بھی جتنا ہوسکا اتفاق رائے قائم کرنے کی کوشش کی ہے، یہ ترمیم سیاسی جماعتوں اورجمہوریت کی فتح ہے۔
چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ترمیم کے حق میں ووٹ نہ بھی دے تو یہ اس کی کامیابی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca