138
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مولوی عبدالکبیر کو افغانستان کا نیا وزیراعظم مقرر کر دیا گیا ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے سپریم لیڈر ملاحبت اللہ اخوندزادہ نے مولوی عبدالکبیر کو نیا عبوری وزیراعظم مقرر کر دیا ہے۔
ملا محمد حسن اخوند کی جگہ مولوی عبدالکبیر عارضی طور پر وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالیں گے۔افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ ملا محمد حسن اخوند کچھ عرصے سے علیل ہیں اور سرکاری فرائض سرانجام دینے سے قاصر ہیں، یہی وجہ ہے کہ نائب وزیراعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر کو افغانستان کا وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے۔