146
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ سینے کی سعادت حاصل کر لی۔
اپنے انسٹاگرام اکا ئونٹ پر ماورا حسین نے غلاف کعبہ سینے کی ایک ویڈیو اور دیگر تصاویر شیئر کیں۔
ماورا حسین نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ الحمدللہ میرے لیے یہ بہت اچھا اور ناقابل یقین تجربہ تھا۔
اللہ نے مجھے نہ صرف عمرہ کرنے کا موقع دیا بلکہ مجھے حطیم کعبہ میں نماز پڑھنے کا موقع بھی ملا۔
ماورا حسین نے بھی غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لیا اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔
سوشل میڈیا صارفین ان کی پوسٹ پر اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔