143
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز )الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل نہیں ہو سکا۔ آج 14 مئی ہے لیکن پنجاب میں الیکشن دور دور سے نظر نہیں آ رہے۔
الیکشن نہ ہوئے اور نہ ہی سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل ہو سکا، الیکشن کمیشن نے تیاریاں مکمل کرنے کا دعویٰ کیا لیکن حکومت سے فنڈز نہیں ملے، سیاسی جماعتیں بھی صرف پنجاب میں انتخابات پر متفق نہیں ہوئیں۔
غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر انتخابی مہم شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگئی اور ن لیگ نے امیدواروں کو ٹکٹ جاری نہیں کیا۔
حکمران جماعتوں کا کہنا ہے کہ ملک کی بقا مل کراس بحران سے نمٹنے اور معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے میں مضمر ہے۔
دوسری جانب پنجاب میں 14 مئی کو ہونے والے انتخابات کے فیصلے سے متعلق نظرثانی درخواست 15 مئی کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا جبکہ آج ہی توہین عدالت کے نوٹس جاری ہونے کا بھی امکان ہےادھر فضل الرحمان کا دھرنا بھی کل سپریم کورٹ کے باہر ہوگا۔