9 مئی،عمران خان کی ضمانت کے کیس کی سماعت وکیل کی درخواست پر12 اگست تک ملتوی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی جانب سے دائر اپیلوں پر سماعت کی۔ سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے بتایا کہ کیس ملتوی کرنے کی درخواست موصول ہوئی ہے۔

اس موقع پر وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت کو بتایا کہ وکیل سلمان صفدر ملک سے باہر ہیں، لہٰذا کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کی جائے اور تمام فریقین کو فوری نوٹس جاری کیے جائیں۔
تاہم عدالت نے یہ استدعا قبول نہیں کی اور کیس کی سماعت 12 اگست تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ عمران خان نے 9 مئی سے متعلق کیسز میں بعد از گرفتاری ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، کیونکہ لاہور ہائیکورٹ نے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔