9مئی،پولیس کا عمران خان کو ہراساں کرنے کے علاوہ کوئی مقصد نہیں ،عدالت کا تفصیلی فیصلہ

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے 9 مئی کے واقعات پر تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج دو مقدمات میں ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج فرخ فرید نے دونوں مقدمات کا 4، 4 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے کے متن کے مطابق استغاثہ کو ثابت کرنا ہوگا کہ عمران خان کے خلاف اشتعال انگیزی کے الزام اور جرم میں کوئی تعلق ہے، استغاثہ کو ثابت کرنا ہوگا کہ جرم چیئرمین پی ٹی آئی کے اکسانے پر کیا گیا۔

فیصلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ کے مطابق عمران خان کا ویڈیو بیان واحد ثبوت ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا بیان واقعے سے متعلق نہیں، ان کے بیان میں عوام کو اکسانے کی کوئی بات نہیں، استغاثہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے متعدد ٹویٹس کو بھی بطور ثبوت پیش کیا۔

فیصلے کے متن کے مطابق واقعہ کے وقت وہ زیر حراست تھے، یہ سوچنا بھی عجیب ہوگا کہ چیئرمین پی ٹی آئی خود   ہی ہائی کورٹ سے گرفتار ہوئے، یہ سوچنا بھی عجیب ہوگا کہ عمران خان کا تشدد پر مبنی خفیہ منصوبہ خود کو گرفتار کرکے کسی کو کیس میں پھنسانا پولیس کی جانب سے مضحکہ خیز طریقہ ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا نام لینا پولیس کے مذموم عزائم کو ظاہر کرتا ہے، پولیس عمران خان کو ہراساں کرنے کے علاوہ کوئی مقصد نہیں چاہتی، تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج دونوں مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com