اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو ناک سے لکیریں نکالنے پر بھی معاف نہیں کیا جا سکتا
رانا ثناء اللہ نے عمران خان کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب فتنہ پاکستان کی سیاست سے نفی ہوگااس شخص کو وہی کاٹنا پڑے گا جو اس نے بویا ہے
وزیر داخلہ نے کہا کہ کسی کو قانونی عمل کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، ریاست کی رٹ ہر صورت قائم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ شہداء کے پتلے جلانے والوں کو ریلیف دیا جا رہا ہے اور جج رحم کر رہے ہیں حالانکہ 9 مئی کے سانحہ پر بھارتی جنرل نے کہا کہ جو کچھ ہوا اس سے بھارت خوش ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ 9 مئی سیاسی احتجاج نہیں بلکہ ریاست کے خلاف بغاوت تھی جسے معاف نہیں کیا جا سکتا۔ کیا یہ ممکن ہے کہ کوئی اس علاقے کے سپریم کمانڈر کے گھر میں گھس کر آگ لگا دے؟ ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ یہ فتنہ ہے اور فساد پیدا کرے گا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 2014 میں سیاست میں بدتمیزی کا کلچر متعارف ہوا۔ کتنی ستم ظریفی ہے کہ جس وقت ہمیں چور ڈاکو کہا جا رہا تھا، پنکی پیرنی اور فرح گوکی ملک کو لوٹ رہے تھے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی صرف باتیں کرتی ہے عملی کام نہیں کر سکتی۔ 50 لاکھ گھر اور 1 کروڑ نوکریوں کا اعلان ہی کیا گیا۔