اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے درمیان ملاقات ہوئی۔
سپریم کورٹ ذرائع کے مطابق جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے درمیان ملاقات ہوئی، دونوں معزز ججز کے درمیان ملاقات کافی دیر تک خوشگوار ماحول میں جاری رہی۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا وضاحتی بیان بھی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی مشاورت سے جاری کیا گیا، دونوں معزز جج صاحبان نے اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز جسٹس فائز عیسیٰ کے پارلیمنٹ سے خطاب کے بعد سیاسی حلقوں میں چہ میگوئیاں کی جارہی تھیں اور عوام میں بھی چہ میگوئیاں ہورہی تھیں تاہم معزز ججز نے وضاحتی بیان بھی اس حوالے سے جاری کیا تھا
اب جو سینئر ججز کے درمیان ملاقات اچھے ماحول میں ہونا ملک کے لئے انتہائی خوش آئند بات ہے ۔