مونٹریال میں اجلاس ،آئی سی اے او نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو صدرِ کونسل سرٹیفکیٹ سے نواز دیا

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے 42ویں اجلاس کا انعقاد 23 ستمبر سے 3 اکتوبر 2025 تک کینیڈا کے شہر مونٹریال میں ہوا۔

اس موقع پر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو صدرِ کونسل سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ پاکستان کی فضائی تحفظ میں نمایاں بہتری کے اعتراف کے طور پر دیا گیا، جو ڈائریکٹر جنرل پی سی اے اے ندیر شافی ڈار نے وصول کیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی سی اے اے نے کہا کہ پاکستان آئی سی اے او کے معیار اور تجویز کردہ طریقہ کار پر عملدرآمد جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پی سی اے اے کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں 2024 میں ہونے والے آئی سی اے او کوآرڈینیٹڈ ویلیڈیشن مشن میں پاکستان کا ایفیکٹیو امپلیمنٹیشن 84.69 فیصد رہا جو خطے اور دنیا کے اوسط سے زیادہ ہے۔
اسی طرح 2024 کے یو ایس اے پی آڈٹ میں بھی پاکستان نے 86.79 فیصد اسکور حاصل کیا جو علاقائی اور عالمی اوسط سے بلند ہےپاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے اس ایوارڈ کو بر وقت اور خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے سول ایوی ایشن سیکٹر کے لیے ایک نیک شگون ہے۔
انہوں نے کہا کہ سول ایوی ایشن کا شعبہ پاکستان کو دنیا سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے سال 2024 میں پاکستان کا بین الاقوامی مسافر ٹریفک 1 کروڑ 60 لاکھ سے زائد رہا جبکہ گھریلو مسافروں کی تعداد صرف 58 لاکھ تھی۔ انہوں نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی ایوی ایشن انڈسٹری کی صلاحیت کو بھی اجاگر کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔